جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 1802

عورتوں کے دامن کی لمبائی

راوی: اسحاق بن منصور , عفان , حماد بن سلمہ , علی بن زید , ام الحسن

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أُمِّ الْحَسَنِ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَّرَ لِفَاطِمَةَ شِبْرًا مِنْ نِطَاقِهَا قَالَ أَبُو عِيسَی وَرَوَی بَعْضُهُمْ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَفِي هَذَا الْحَدِيثِ رُخْصَةٌ لِلنِّسَائِ فِي جَرِّ الْإِزَارِ لِأَنَّهُ يَکُونُ أَسْتَرَ لَهُنَّ

اسحاق بن منصور، عفان، حماد بن سلمہ، علی بن زید، حضرت ام الحسن سے روایت ہے کہ حضرت ام سلمہ نے ان سے بیان فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ کے لئے ان کے نطاق میں سے ایک بالشت کی مقدار نیچے لٹکانے کو جائز رکھا بعض راوی یہ حدیث حماد بن سلمہ سے وہ علی بن زید سے وہ حسن سے وہ اپنی والدہ سے اور وہ ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نقل کرتی ہیں۔

Sayyidah Umm Salamah jiri reported that the Prophet measured for Sayyidah Fatimah (RA) the extent of a span.

یہ حدیث شیئر کریں