جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 1806

سیاہ عمامہ

راوی: ہارون بن اسحاق ہمدانی , یحیی بن محمد بن مدینی , عبدالعزیز , بن محمد , عبیداللہ بن عمر , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدَنِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اعْتَمَّ سَدَلَ عِمَامَتَهُ بَيْنَ کَتِفَيْهِ قَالَ نَافِعٌ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَسْدِلُ عِمَامَتَهُ بَيْنَ کَتِفَيْهِ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ وَرَأَيْتُ الْقَاسِمَ وَسَالِمًا يَفْعَلَانِ ذَلِکَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَلَا يَصِحُّ حَدِيثُ عَلِيٍّ فِي هَذَا مِنْ قِبَلِ إِسْنَادِهِ

ہارون بن اسحاق ہمدانی، یحیی بن محمد بن مدینی، عبدالعزیز، بن محمد، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عمامہ باندھتے تو عمامے کے شملے کو دونوں کندھوں کے درمیان لٹکایا کرتے تھے نافع کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا اور عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے قاسم اور سالم کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا اس باب میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی حدیث منقول ہے لیکن یہ سند کے اعتبار سے صحیح نہیں۔

Sayyidina lbn Umar (RA) reported that when Allah’s Messenge (SAW) put on a turban, he put the end of it between his shoulders behind him. Nafi’ said that he saw Ibn Umar do the same thing. Ubaydullah said that he saw Qasim and Saalim do like that.

یہ حدیث شیئر کریں