جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 620

زیور کی زکوة

راوی: قتیبہ , ابن لہیعہ , عمرو بن شعیب

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ أَتَتَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي أَيْدِيهِمَا سُوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ لَهُمَا أَتُؤَدِّيَانِ زَکَاتَهُ قَالَتَا لَا قَالَ فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتُحِبَّانِ أَنْ يُسَوِّرَکُمَا اللَّهُ بِسُوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ قَالَتَا لَا قَالَ فَأَدِّيَا زَکَاتَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ قَدْ رَوَاهُ الْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ نَحْوَ هَذَا وَالْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ وَابْنُ لَهِيعَةَ يُضَعَّفَانِ فِي الْحَدِيثِ وَلَا يَصِحُّ فِي هَذَا الْبَابِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئٌ

قتیبہ، ابن لہیعہ، عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ دو عورتیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں ان کے ہاتھوں میں دو سونے کے کنگن تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم ان کی زکوة ادا کرتی ہو انہوں نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم چاہتی ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے کنگن پہنائے عرض کرنے لگیں نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی زکوۃ ادا کیا کرو امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اس حدیث کو مثنی بن صباح نے بھی عمرو بن شعیب سے اسی کی مثل روایت کیا ہے مثنی بن صباح اور ابن لہعیہ دونوں ضعیف ہیں اور اس باب میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی کوئی حدیث صحیح نہیں

Amr ibri Shu’ayb reported from his father who from his grandfather that two women came to Allah’s Messenger (SAW). They had two bracelets in their hands. He asked them, “Have you both paid the zakah against these? They said “No!” So, he asked them, “Would you like that Allah should make you wear bracelets of fire?’ They said, “No!” So, he said, “Pay zakah against them.

[Ahmed6679, Abu Dawud 1563]

یہ حدیث شیئر کریں