جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 195

جو اللہ تعالیٰ کی ملاقات کا خواہش مند اللہ بھی اس سے ملاقات کرنا پسند کرتا ہے

راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبة , قتادہ , انس , عبادہ بن صامت

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَال سَمِعْتُ أَنَسًا يُحَدِّثُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَأَنَسٍ وَأَبِي مُوسَی قَالَ حَدِيثُ عُبَادَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، قتادہ، انس، حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ کی ملاقات کا خواہشمند ہوتا ہے اللہ بھی اس سے ملاقات کرنا پسند کرتے ہیں اور جو اللہ کی ملاقات کو ناپسند کرتے اللہ تعالیٰ کو بھی اس کی ملاقات پسند نہیں اس باب میں حضرت ابوہریرہ عائشہ ابوموسی اور انس سے بھی احادیث منقول ہیں حدیث عبادہ صحیح ہے

Sayyidina Ubadah ibn Samit (RA) reported that the Prophet said, “If anyone loves to meet Allah , Allah also loves to meet him. And if anyone dislikes to meet Allah then Allah also dislikes to meet him.”

یہ حدیث شیئر کریں