جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ آداب اور اجازت لینے کا بیان ۔ حدیث 634

اس بارے میں کہ ابتداء میں علیک السلام کہنا مکروہ ہے

راوی: اسحاق بن منصور , عبدالصمد بن عبدالوارث , عبداللہ بن مثنی , ثمامة بن عبداللہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا سَلَّمَ سَلَّمَ ثَلَاثًا وَإِذَا تَکَلَّمَ بِکَلِمَةٍ أَعَادَهَا ثَلَاثًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

اسحاق بن منصور، عبدالصمد بن عبدالوارث، عبداللہ بن مثنی، ثمامة بن عبد اللہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلام کرتے تو تین مرتبہ کرتے اور جب بات کرتے تو اسے بھی تین (ہی) مرتبہ دہراتے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayiidina Anas (RA) ibn Malik reported that when Allah’s Messenger (SAW) offered salaam, he did it thrice and when he said something, he repeated it three times.

[Bukhari 94]

یہ حدیث شیئر کریں