سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 1657

مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہورتا ہے

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَمْ مَضَی مِنْ الشَّهْرِ قَالَ قُلْنَا اثْنَانِ وَعِشْرُونَ وَبَقِيَتْ ثَمَانٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ هَکَذَا وَالشَّهْرُ هَکَذَا وَالشَّهْرُ هَکَذَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَأَمْسَکَ وَاحِدَةً

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مہینے میں سے کتنے دن گزر گئے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (دونوں ہاتھوں سے اشارہ کرتے ہوئے کہ) کبھی مہینہ اتنا ہوتا ہے کہ اور اتنا ہوتا ہے اور اتنا تیسری مرتبہ ایک انگلی بند کرلی ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: 'How much of the month has passed?" We said:
"Twenty-two (days), and there are eight left." The Messenger of Allah P.B.U.H said: "The month is like that, and the month is like that, (and the month is like that), three times, and he withheld one finger the last time." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں