سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ سنت کی پیروی کا بیان ۔ حدیث 19

حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم اور اس کا مقابلہ کرنے والے پر سختی

راوی: ابوبکر بن خلاد باہلی , یحییٰ بن سعید , شعبہ بن عجلان , عون بن عبداللہ , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْخَلَّادِ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ أَنْبَأَنَا عَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ إِذَا حَدَّثْتُکُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَظُنُّوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي هُوَ أَهْنَاهُ وَأَهْدَاهُ وَأَتْقَاهُ

ابوبکر بن خلاد باہلی، یحییٰ بن سعید، شعبہ بن عجلان، عون بن عبد اللہ، حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ جب میں تمہیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے کوئی بات بتاؤں تو تم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق ایسا گمان کیا کرو جو ان کے شایان شان، صحیح اور پاکیزہ ہو (اس متن کو صرف مصنف نے روایت کیا ہے) ۔

‘Abdullâh bin Mas’ud said:“When I tell you of a Hadith from the Messenger of Allah (S.A.W.W.) , then think of the Messenger of Allah as being the best, the utmost rightly guided and the one with the utmost Taqwa (piety, righteousness).” (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں