سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 724

اذان کی فضیلت اور اذازن دینے والوں کا ثواب

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , شبابہ , شعبہ , موسیٰ بن ابی عثمان , ابویحییٰ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي يَحْيَی عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ يُغْفَرُ لَهُ مَدَی صَوْتِهِ وَيَسْتَغْفِرُ لَهُ کُلُّ رَطْبٍ وَيَابِسٍ وَشَاهِدُ الصَّلَاةِ يُکْتَبُ لَهُ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حَسَنَةً وَيُکَفَّرُ عَنْهُ مَا بَيْنَهُمَا

ابوبکر بن ابی شیبہ، شبابہ، شعبہ، موسیٰ بن ابی عثمان، ابویحییٰ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا مؤذن کی بخشش کی جاتی ہے جہاں تک اس کی آواز پہنچتی ہے اور اس کے لئے ہر خشک و تر چیز بخشش طلب کرتی ہے اور جو نماز میں شریک ہو اس کے لئے پچیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کے دو نمازوں کے درمیان کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “I heard the Messenger of Allah P.B.U.H himself say: ‘The Mu’adh-dhin’s sins will be forgiven as far as his voice reaches, and every wet and dry thing will pray for forgiveness for him. For the one who attends the prayer, twenty-five Hasanât (good deeds) will be recorded, and it will be an expiation (for sins committed) between them (the two prayers).’”

یہ حدیث شیئر کریں