سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1060

عورت کا بغیر ولی کے حج کرنا۔

راوی: ہشام بن عمار , شعیب بن اسحق , ابن جریج , عمرو بن دینار , ابومعبد , مولی ابن عباس , ابن عباس

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا مَعْبَدٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي اکْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ کَذَا وَکَذَا وَامْرَأَتِي حَاجَّةٌ قَالَ فَارْجِعْ مَعَهَا

ہشام بن عمار، شعیب بن اسحاق ، ابن جریج، عمرو بن دینار، ابومعبد، مولیٰ ابن عباس، ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ فلاں لڑائی میں میرا نام بھی لکھا گیا ہے جبکہ میری بیوی حج کیلئے جانا چاہتی ہے آپ نے فرمایا واپس چلے جاؤ (اور حج کرو) اس کے ساتھ۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: "A Bedouin came to the Prophet P.B.U.H and said: 'I have enlisted for such and such a military campaign and my wife is going for Hajj.' He said: 'Go back with her.' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں