سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1065

میت کی جانب سے حج کرنا۔

راوی: ہشام بن عمار , ولید بن مسلم , عثمان بن عطاء , ابی غوث بن حصین , ابن عباس

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَائٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْغَوْثِ بْنِ حُصَيْنٍ رَجُلٌ مِنْ الْفُرْعِ أَنَّهُ اسْتَفْتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَجَّةٍ کَانَتْ عَلَی أَبِيهِ مَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُجَّ عَنْ أَبِيکَ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَذَلِکَ الصِّيَامُ فِي النَّذْرِ يُقْضَی عَنْهُ

ہشام بن عمار، ولید بن مسلم، عثمان بن عطاء، ابی غوث بن حصین، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی سے دریافت کیا کہ ان کے والد کے ذمہ حج تھا انکا انتقال ہوگیا اور وہ حج نہ کرسکے۔ نبی نے فرمایا اپنے والد کی طرف سے حج کرلو اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسی طرح نذر کے روزے اس کی طرف سے قضاء کئے جاسکتے ہیں ۔

It was narrated from Abu Ghawth bin Husain – a man from Furu' – that he consulted the Prophet about a Hajj that his father owed, but he had died and had not gone for Hajj. The Prophet P.B.U.H said: "Perform Hajj on behalf of your father." And the Prophet said: "The same applies to fasting in fulfillment of a vow – it should be made up for." (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں