سنن ابن ماجہ ۔ جلد دوم ۔ طلاق کا بیان ۔ حدیث 192

جس عورت کو طلاق دی جائے تو عدت تک شوہر پر رہائش ونفقہ دینا واجب ہے یا نہیں ؟

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن محمد , وکیع , سفیان , ابوبکر بن ابی جہضم بن صخیر , فاطمہ بنت قیس

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ بْنِ صُخَيْرٍ الْعَدَوِيِّ قَالَ سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ تَقُولُ إِنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُکْنَی وَلَا نَفَقَةً

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، وکیع، سفیان، ابوبکر بن ابی جہضم بن صخیر، حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی تھیں کہ ان کے خاوند نے ان کو تین طلاقیں دیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ ان کیلئے سکنی دلائی اور نہ ہی نفقہ۔ (یعنی نہ ہی مکان دلوایا اور نہ ہی خرچہ) ۔

It was narrated that Abu Bakr bin Abu Jahm bin Sukhair Al-'Adawi said: "I heard Fatimah bint Qais say that her husband divorced her three times. and the Messenger of Allah P.B.U.H did not say that she was entitled to accommodation and maintenance." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں