سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ زہد کا بیان ۔ حدیث 1009

جو بہت مالدار ہیں انکا بیان

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوکریب , بکر بن عبدالرحمن عیسیٰ بن مختار , محمد بن ابی لیلیٰ , عطیہ عوفی , ابوسعید

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَيْلٌ لِلْمُکْثِرِينَ إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا أَرْبَعٌ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ وَمِنْ قُدَّامِهِ وَمِنْ وَرَائِهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، بکر بن عبدالرحمن عیسیٰ بن مختار، محمد بن ابی لیلیٰ، عطیہ عوفی، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا خرابی ہے بہت مال والوں کی (کیونکہ اکثر ایسے مال دار اللہ سے غافل ہو جاتے ہیں مگر جو کوئی مال کو اس کی طرف لٹادے اور اس طرف اور اس طرف اور اس طرف آپ نے چاروں طرف اشارہ کیا دائیں اور بائیں اور آگے اور پیچھے۔

It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that the Messenger of Allah P.B.U.H said. "Woe to the most wealthy except those who do such and such with the money, and such and such" – four things, (pointing) to his right, to his left, in front of him and behind him. (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں