سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 150

کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا

راوی: محمد بن ابی عمرعدنی , سفیان بن عیینہ , عمرو بن دینار , عطاء , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا قَالَ سُفْيَانُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ قَيْسٍ يَسْأَلُ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ أَرَأَيْتَ حَدِيثَ عَطَائٍ لَا يَمْسَحْ أَحَدُکُمْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا عَمَّنْ هُوَ قَالَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ فَإِنَّهُ حُدِّثْنَاهُ عَنْ جَابِرٍ قَالَ حَفِظْنَاهُ مِنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ جَابِرٌ عَلَيْنَا وَإِنَّمَا لَقِيَ عَطَائٌ جَابِرًا فِي سَنَةٍ جَاوَرَ فِيهَا بِمَکَّةَ

محمد بن ابی عمرعدنی، سفیان بن عیینہ، عمرو بن دینار، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی کھانا کھا چکے تو اپنے ہاتھ نہ پونچھے، یہاں تک کہ خود چاٹ لے یا دوسرے کو چٹادے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن قیس کو دیکھا کہ عمرو بن دینار سے کہہ رہے ہیں ، بتائیے عطاء کی یہ حدیث کہ تم میں سے کوئی اپنے ہاتھ صاف نہ کرے جب تک کہ خود نہ چاٹ لے یا دوسرے کو نہ چٹا دے، کس سے مروی ہے؟ فرمانے لگے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے ۔ عمر بن قیس نے کہا کہ عطاء نے ہمیں یہ حدیث جابر سے روایت کر کے سنائی۔ عمر بن دینار نے کہا مجھے تو عطاء سے انہوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، ایسے ہی یاد ہے۔ اس وقت جابر ہمارے پاس تشریف نہ لائے تھے اور عطاء تو جابر سے اس سال ملے جس سال وہ مکہ میں رہے تھے۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that the Prophet said: "When one of you eats food, let him not wipe his hand until he has licked it or has someone else to lick it." Discussion of another chain for this Hadith from Jabir.

یہ حدیث شیئر کریں