سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 151

کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنا

راوی: موسیٰ بن عبدالرحمن , ابوداؤد حفری , سفیان , ابی زبیر , جابر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَمْسَحْ أَحَدُکُمْ يَدَهُ حَتَّی يَلْعَقَهَا فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ الْبَرَکَةُ

موسی بن عبدالرحمن ، ابوداؤد حفری، سفیان ، ابی زبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی اپنے ہاتھ نہ پونچھے یہاں تک کہ چاٹ لے۔ اس لئے کہ اسے معلوم نہیں کہ کونسے کھانے میں برکت ہے۔

It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah said: "None of you should wipe his hand until he has licked it, for he does not know where the blessing is in his food.'''

یہ حدیث شیئر کریں