سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 452

پائجامہ کہاں تک رکھنا چاہئے ؟

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابوالاحوص , ابی اسحق , مسلم بن نذیر , حذیفہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَسْفَلِ عَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ فَقَالَ هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ فَإِنْ أَبَيْتَ فَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ فِي الْکَعْبَيْنِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوالاحوص، ابی اسحاق ، مسلم بن نذیر، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری یا اپنی پنڈلی کا نیچے کا پٹھہ پکڑ کر فرمایا یہ ہے ازار کی جگہ اگر یہ پسند نہ ہو تو اس سے کچھ نیچے یہ بھی پسند نہ ہو تو اس سے کچھ نیچے یہ بھی پسند نہ ہو توٹخنوں پر ازار رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ دوسری سند سے یہی مضمون مروی ہے ۔

It was narrated that Hudhaifah said: "The Messenger of Allah P.B.U.H took hold of the lower part of my calf or his calf and said: 'This is where the lower wrap should come to. If you insist, then lower, and if you insist, then lower, but the lower wrap has no right to (come to) the ankle.": (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں