سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 451

تکبر کی وجہ سے کپڑا لٹکانا ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن بشر , محمد بن عمرو , ابی سلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَرَّ بِأَبِي هُرَيْرَةَ فَتًی مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّ سَبَلَهُ فَقَالَ يَا ابْنَ أَخِي إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنْ الْخُيَلَائِ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ابوبکر بن ابی شیبہ ، محمد بن بشر، محمد بن عمرو، ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک قریشی نوجوان گزرا جو اپنی چادر گھسیٹ رہا تھا فرمایا بھتیجے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جو تکبر وغرور میں اپنے کپڑے گھسیٹے روز قیامت اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر التفات نہ فرمائیں گے ۔

It was narrated that a young man of Quraish passed by Abu Hurairah with his cloak dragging. He said: "0 my nephew! I heard the Messenger of Allah P.B.U.H saying 'Whoever lets his garment drag out of pride, Allah will not look at him on the Day of Resurrection:" (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں