مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 36

جنت کی کنجی

راوی:

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ لِی رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم مَفَاتِیْحُ الْجَنَّۃِ شَھَادَۃُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ۔(رواہ مسند احمد بن حنبل)

" اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا (سچے دل اور پختہ اعتقاد کے ساتھ ) اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جنت کی کنجیاں (حاصل کرنا) ہے۔ " (مسند احمد بن حنبل)

یہ حدیث شیئر کریں