مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان۔ ۔ حدیث 545

نماز کا بیان

راوی:

وَعَنْ عَبْدِاﷲِ بْنِ شَقِیْقٍ قَالَ کَانَ اَصْحَابُ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم لَا یَرَوْنَ شَیْئًا مِنَ الْاَ عْمَالِ تُرْکَہ، کُفْرٌ غَیْرَ الصَّلَاۃِ۔ (رواہ الترمذی)

" اور حضرت عبدا اللہ شقیق فرماتے ہیں کہ تمام افعال و اعمال میں صرف نماز ہی ایسا عمل تھا جس کے چھوڑنے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محترم صحابہ کرام کفر سمجھتے تھے۔" (جامع ترمذی )

تشریح
یہاں جو حصر کے ساتھ یہ فرمایا گیا ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سوائے نماز کے کسی دوسرے عمل کے چھوڑنے کو کفر نہ سمجھتے تھے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نزدیک نہ صرف یہ کہ نماز چھوڑنا بڑے سخت گناہ کی بات تھی بلکہ وہ اسے کفر کے بہت قریب سمجھتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں