مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ افعال حج کا بیان ۔ حدیث 1051

عورتوں کا جہاد، حج ہے

راوی:

وعن عائشة قالت : استأذنت النبي صلى الله عليه و سلم في الجهاد . فقال : " جهادكن الحج "

ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جہاد میں جانے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا جہاد حج ہے۔ (یعنی تم عورتوں پر جہاد واجب نہیں ہے اس کی بجائے حج بشرطیکہ نفل حج کرنے کی استطاعت ہو۔ (بخاری ومسلم)

یہ حدیث شیئر کریں