مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ عرفات اور مزدلفہ سے واپسی کا بیان ۔ حدیث 1160

عمرہ میں تلبیہ کب موقوف کیا جائے

راوی:

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ مقیم اور عمرہ کرنے والا حجر اسود کو بوسہ دینے تک لبیک کہتا رہے۔ ابوداؤد نے اس روایت کو (بطریق مرفوع) نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر موقوف ہے۔

تشریح
" مقیم" سے مراد مکہ کا رہنے والا ہے جو عمرہ کرے اور " عمرہ کرنے والا " سے غیر مکی مراد ہے جو عمرہ کے لئے مکہ آیا ہو، لہٰذا جملہ ۔ یلبی المقیم اوالمعتمر۔ میں حرف ، او، تنویع کے لئے ہے۔
حدیث کا حاصل یہ ہے کہ جس طرح حج میں رمی جمرہ عقبہ پر تلبیہ کو موقوف کرتے ہیں اسی طرح عمرہ میں حجر اسود کو چومتے ہی تلبیہ موقوف کر دیا جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں