مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 13

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی علالت اور حضرت جبریل علیہ السلام کی دعا

راوی:

وعن أبي سعيد الخدري أن جبريل أتى النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا محمد اشتكيت ؟ فقال : " نعم " . قال : بسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شرك كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك . رواه مسلم

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ (ایک مرتبہ) حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور (مزاج پرسی کے طور پر) کہا کہ " اے محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کیا آپ علیل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ " ہاں" حضرت جبرائیل علیہ السلام نے کہا اللہ کے نام پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر افسوں پڑھتا ہوں۔ ہر اس چیز سے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اذیت پہنچائے اور ہر شخص کی برائی یا حاسد کی آنکھ سے اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شفاء دے اللہ کے نام سے آپ پر افسوں پڑھتا ہوں (مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں