مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 12

درد ختم کرنے کی دعا

راوی:

وعن عثمان بن أبي العاص أنه شكا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم وجعا يجده في جسده فقال له رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ضع يدك على الذي يألم من جسدك وقل : بسم الله ثلاثا وقل سبع مرات : أعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما أجد وأحاذر " . قال : ففعلت فأذهب الله ما كان بي . رواه مسلم

اور حضرت عثمان بن ابی العاص کے بارہ میں مروی ہے کہ انہوں نے (ایک مرتبہ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے درد کی شکایت کی جسے وہ اپنے بدن (کے کسی حصہ) میں محسوس کرتے تھے، چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ " تمہارے بدن کے جس حصہ میں درد ہے وہاں اپنا ہاتھ رکھ کر (پہلے) تین مرتبہ بسم اللہ پڑھو اور (پھر) سات مرتبہ یہ پڑھو۔ میں اللہ سے اس کی عزت اور اس کی قدرت کے ذریعہ اس برائی (یعنی درد) سے پناہ مانگتا ہوں جسے میں (اس وقت) محسوس کر رہا ہوں اور (آئندہ اس کی زیادتی سے) ڈرتا ہوں۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کے مطابق) میں نے ایسا ہی کیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے میری تکلیف دور کر دی۔ (مسلم)

یہ حدیث شیئر کریں