مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ مردہ کو دفن کرنے کا بیان ۔ حدیث 204

امام شافعی کا مستدل

راوی:

وعن أبي رافع قال : سل رسول الله صلى الله عليه و سلم سعدا ورش على قبره ماء . رواه ابن ماجه

حضرت رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد کو جنازہ میں سے سر کی طرف سے نکالا (یعنی انہیں سر کی طرف سے قبر میں اتارا) اور ان کی قبر پر پانی چھڑکا۔ (ابن ماجہ)

تشریح
مردہ کو قبر میں اتارنے کے بارہ میں حضرت امام شافعی کا مسلک بیان کیا جا چکا ہے۔ یہ حدیث ان کے اسی مسلک کی دلیل ہے حنفیہ کی طرف سے اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یا تو یہ ضرورت پر یا پھر یہ کہ بیان جواز پر محمول ہے چنانچہ اس کی پوری تفصیل اسی باب کی دوسری فصل میں حضرت ابن عباس کی روایت کی تشریح کے ضمن میں دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں