مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ بہترین صدقہ کا بیان ۔ حدیث 443

خدا کے نام پر سوال نہ کرو

راوی:

وعن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا يسأل بوجه الله إلا الجنة " . رواه أبو داود

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ کی ذات واسطے سے جنت کے علاوہ اور کوئی چیز نہ مانگو۔ (ابو داؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اللہ کی ذات کے واسطے سے لوگوں سے کوئی چیز نہ مانگو یعنی کسی کے سامنے ان الفاظ کے ساتھ دست سوال دراز نہ کرو کہ " ذات الٰہی کے واسطے سے یا بالواسطہ اللہ مجھے فلاں چیز دو" کیونکہ اللہ تعالیٰ کا نام بہت بڑا ہے اور اس کی ذات و اس کے اسم کی یہ شان نہیں ہے۔ کہ اس کو واسطہ بنا کر دنیا کی حقیر چیزیں مانگی جائیں ہاں اس کے واسطہ سے جنت مانگو یعنی یوں کہو کہ اے اللہ! ہم تیری ذات کریم کے واسطہ سے تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ ہمیں جنت میں داخل کیجئے۔

یہ حدیث شیئر کریں