مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ رویت ہلال کا بیان ۔ حدیث 492

وقت ہوجانے پر افطار میں جلدی کرنے کی فضیلت

راوی:

وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " قال الله تعالى : أحب عبادي إلي أعجلهم فطرا " . رواه الترمذي

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندوں میں سب سے زیادہ پیارا وہ بندہ ہے جو وقت ہو جانے پر افطار میں جلدی کرے۔ (ترمذی)

تشریح
جلد افطار کرنے والے کو اللہ کی نظر میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہونے کی فضیلت اس لئے حاصل ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس عمل کے ذریعے نہ صرف یہ کہ سنت کی اتباع کرنا بلکہ اہل کتاب اور روافض کی مخالفت بھی کرتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں