مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ رویت ہلال کا بیان ۔ حدیث 495

روزہ افطار کرانے والے کو روزہ دار جیسا ثواب ملتا ہے

راوی:

وعن زيد بن خالد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من فطر صائما أو جهز غازيا فله مثل أجره " . رواه البيهقي في شعب الإيمان ومحيي السنة في شرح السنة وقال صحيح

حضرت زید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص روزہ دار کو افطار کراتا ہے یا کسی غازی کا سامان درست کرتا ہے تو اس کو اسی کے ثواب جیسا ثواب ملتا ہے اس روایت کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے نیز محی السنۃ نے بھی اسے شرح السنہ میں نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث صحیح ہے۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ روزہ دار کو اس کے روزے کی وجہ سے اور غازی کو اس کے جہاد کا جیسا ثواب ملتا ہے ویسا ہی ثواب کسی کو روزہ افطار کرانے والے اور کسی مجاہد کا سامان جہاد درست کرنے والے کو بھی ملتا ہے۔ کیونکہ وہ اپنے اس عمل کے ذریعے ایک نیک کام میں مدد گار ہوتا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں