مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ عطایا کا بیان ۔ حدیث 245

خوشبودار پھول کا تحفہ واپس نہ کرو

راوی:

وعن أبي عثمان النهدي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا أعطي أحدكم الريحان فلا يرده فإنه خرج من الجنة " . رواه الترمذي مرسلا

اور حضرت ابوعثمان نہدی تابعی کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو خوشبودار پھول بطور تحفہ وہدیہ دیا جائے تو وہ اسے قبول کرنے سے انکار نہ کرے کیونکہ وہ پھول جنت سے آیا ہے اس روایت کو امام ترمذی نے بطریق ارسال نقل کیا ہے۔

تشریح
وہ پھول جنت سے آیا ہے کا مطلب یہ ہے کہ خوشبودار پھول کی ایک فضیلت وخصوصیت یہ ہے کہ اس کی جڑ جنت سے آئی ہے اس طرح اس میں سے جو خوشبو آتی ہے وہ گویا جنت کی خوشبو ہے پھر یہ کہ پھول کا تحفہ بہت سبکسار (یعنی بہت کم احسان رکھتا ہے) جیسا کہ گذشتہ صفحات میں اس کی وضاحت بیان کی جا چکی ہے۔ لہذا جب کسی کو خوشبو دار پھول دیا جائے تو اسے قبول کرنے سے انکار نہ کرنا چاہئے۔

یہ حدیث شیئر کریں