مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ قصاص کا بیان ۔ حدیث 645

زخمی کردینے والے کو معاف کرنے کا اجر

راوی:

وعن أبي الدرداء قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " ما من رجل يصاب بشيء في جسده فتصدق به إلا رفعه الله به درجة وحط عنه خطيئة " . رواه الترمذي وابن ماجه

اور حضرت ابودرداء کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے بدن کے کسی حصہ کو زخمی کیا گیا اور اس نے زخمی کرنے والے کو معاف کر دیا (یعنی اس سے بدلہ نہیں لیا بلکہ درگزر کیا اور تقدیر الہٰی پر صابر رہا ) تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کرے گا اور اس کا ایک گناہ معاف کر دے گا ۔" (ترمذی، ابن ماجہ )

یہ حدیث شیئر کریں