مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 736

زنا بالجبر میں صرف زانی حد کا سزا وار ہوگا

راوی:

عن نافع : أن صفية بنت أبي عبيد أخبرته أن عبدا من رقيق الإمارة وقع على وليدة من الخمس فاستكرهها حتى افتضها فجلده عمر ولم يجلدها من أجل أنه استكرهها . رواه البخاري

حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت صفیہ بنت ابوعبید نے ان سے بیان کیا کہ امارت وخلافت یعنی حضرت عمر کی حکومت کے ایک غلام نے ایک لونڈی سے زنا کرنا چاہا جو مال غنیمت کے خمس میں سے تھی اور جب وہ لونڈی اس بدکاری کے لئے تیار نہیں ہوئی تو اس نے اس کے ساتھ زبردستی جماع کیا یہاں تک کہ اس کی بکارت یعنی اس کے کنوارپنے کو زائل کر دیا چنانچہ حضرت عمر فاروق نے اس کو پچاس درے لگوائے اور لونڈی کے درے نہیں لگوائے یعنی اس کو اس بدکاری کی سزا نہیں دی کیونکہ اس غلام نے اس کے ساتھ زبردستی جماع کیا تھا ۔" (بخاری)

یہ حدیث شیئر کریں