مشکوۃ شریف ۔ جلد سوم ۔ امارت وقضا کا بیان ۔ حدیث 813

امام کی اطاعت سے دست بردار ہونے والے کے بارے میں وعید

راوی:

وعن عبد الله بن عمر قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " من خلع يدا من طاعة لقي الله يوم القيامة ولا حجة له . ومن مات وليس في عنقه بيعة مات ميتة جاهلية " . رواه مسلم

اور حضرت عبداللہ ابن عمر کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ " جو شخص امام یعنی اسلامی مملکت کے سربراہ کی اطاعت سے ہاتھ کھینچ لے وہ قیامت کے دن بارگاہ رب العزت میں اس طرح حاضر ہوگا کہ اس کے پاس (ایمان کی ) دلیل نہیں ہوگی اور جو شخص اس حال میں مرے کہ اس کی گردن امام کی بیعت (یعنی امام برحق کی اطاعت ) سے آزاد ہو (یعنی وہ امام برحق کا باغی ہو کر مارا جائے ) تو اس کی موت جاہلیت پر مرنے کے مترادف ہوگی ۔" (مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں