مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ فقراء کی فضیلت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی ۔ حدیث 1037

ناحق غصہ شیطانی اثر ہے۔

راوی:

وعن عطية بن عروة السعدي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الغضب من الشيطان وإن الشيطان خلق من النار وإنما يطفأ النار بالماء فإذا غضب أحدكم فليتوضأ . رواه أبو داود

" اور حضرت عطیہ بن عروہ سعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا (ناحق) غصہ شیطانی اثر ہے (یعنی ناحق غصہ کرنا شیاطین کے مشتعل کرنے اور اس کے فریب میں آ جانے کا نتیجہ ہوتا ہے) اور شیطان آگ سے پیدا کیا گیا ہے اور آگ کو پانی سے بجھایا جاتا ہے اس لئے جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اس کو چاہیے کہ وضو کر لے۔ (ابوداؤد)

تشریح
ٹھنڈا پانی استعمال کرنے کی خاصیت یہ ہے کہ وہ غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے جیسا کہ عام تجربہ سے ثابت ہے اور ٹھنڈے پانی کے استعمال کی بہترین صورت تو وضو کر لینا ہے لیکن ٹھنڈا پانی پینے کی یہ بھی خاصیت ہے اس حدیث میں تو صرف وضو کرنے کا ذکر ہے لیکن چاہیے کہ یہ جب غصہ آئے تو پہلے اعوذ باللہ پڑھے پھر جب دیکھے کہ غصہ ختم نہیں ہوا ہے تو اٹھ کر وضو کرے اور اللہ کے لئے دو رکعت نماز پڑھے۔

یہ حدیث شیئر کریں