مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 125

کھجور کی فضلیت

راوی:

وعن عائشة رضي الله عنها إن النبي صلى الله عليه وسلم قال : " لا يجوع أهل بيت عندهم التمر " . وفي رواية : قال : " يا عائشة بيت لا تمر فيه جياع أهله " قالها مرتين أو ثلاثا . رواه مسلم

اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اس گھر کے لوگ بھوکے نہیں رہتے جس گھر میں کھجور ہو۔" اور ایک روایت میں یوں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ! جس گھر میں کھجور نہ ہو اس گھر کے رہنے والے بھوکے ہیں ۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ تین مرتبہ فرمائے ۔' (مسلم )

تشریح
بعض علماء نے وضاحت کی ہے کہ " اس گھر کے رہنے والوں " سے مراد اہل مدینہ اور وہ لوگ ہیں جن کی غذا کھجور ہے ۔ نووی نے کہا ہے کہ اس حدیث میں درحقیقت کھجوروں کی فضیلت و اہمیت کا بیان ہے ، اور اس کے ذریعہ اپنے گھر والوں کی غذائی ضروریات کے لئے کھجوروں کا ذخیرہ کرنے کے جواز کا اظہار اور اس کی ترغیب دینا مقصود ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں