مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 15

منہ پر مارنے یا منہ کو داغنے کی ممانعت

راوی:

وعن جابر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن الضرب في الوجه وعن الوسم في الوجه . رواه مسلم

" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پر مارنے اور منہ پر داغ دینے سے منع فرمایا ہے یعنی کسی آدمی یا جانور کے منہ پر طمانچہ یا کوڑا وغیرہ نہ مارا جائے اور نہ کسی کے منہ پر داغ دیا جائے ۔ " ( مسلم )

یہ حدیث شیئر کریں