مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ پینے کی چیزوں کا بیان ۔ حدیث 211

چلتے پھرتے کھانا اور کھڑے ہو کر پینا اصل کے اعتبار سے جائز ہے

راوی:

وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال : رأيت رسول لله صلى الله عليه وسلم يشرب قائما وقاعدا . رواه الترمذي

اور حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا " میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر بھی پیتے دیکھا ہے اور بیٹھے ہوئے بھی ۔" (ترمذی )

تشریح
مطلب یہ ہے کہ کھڑے ہو کر پیتے ہوئے تو ایک بار دیکھا ہے اور وہ بھی یا تو بیان جواز کی خاطر تھا یا کسی ضرورت و عذر کی بنا پر تھا، اس ایک یا دو بار کے علاوہ اور تمام مواقع پر بیٹھ کر ہی پیتے دیکھا ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں