مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ جنت اور اہل جنت کے حالات کا بیان ۔ حدیث 197

جنت کے درخت

راوی:

وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " ما في الجنة شجرة إلا وساقها من ذهب " . رواه الترمذي

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں جو بھی درخت ہے اس کا تنا سونے کا ہے ۔ " (ترمذی )

تشریح :
جنت کے ہر ایک درخت کا تنا سونے کا ہے البتہ ان درختوں کی ٹہنیاں اور شاخیں مختلف قسموں کی ہیں ۔ کسی کی سونے کی ہے ، کسی کی چاندی کی ، کوئی ٹہنی یاقوت وزمرد کی ہے یا موتی وغیرہ کی ، اور ہر ٹہنی طرح طرح کے شگوفوں سے مرصح ومزین ہے اور اس پر قسم قسم کے میوے اور پھل لگے ہوئے ہیں نیز جنت کے تمام درختوں کے نیچے نہریں رواں ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں