مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ دوزخ اور دوزخیوں کا بیان ۔ حدیث 242

دوزخ کا پہاڑ :

راوی:

وعن أبي سعيد الخدري عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " الصعود جبل من نار يتصعد فيه سبعين خريفا ويهوي به كذلك فيه أبدا " . رواه الترمذي

اور حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعود (جس کا ذکر قرآن مجید کی اس آیت سارقہ سعودا میں ہے ) دوزخ میں ایک پہاڑ ہے جس پر کافر ستر برس تک چڑھایا جائے گا اور وہاں سے اسی طرح ستر برس تک گرایا جائے گا اور برابر یونہی سلسلہ جاری رہے گا یعنی کافر دوزخی ہمشہ اس پہاڑ پر چڑھائے اور گرائے جاتے رہیں گے (ترمذی)

یہ حدیث شیئر کریں