مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ دوزخ اور دوزخیوں کا بیان ۔ حدیث 243

دوزخی کی غذا

راوی:

وعنه عن النبي صلى الله عليه و سلم قال في قوله : ( كالمهل )
أي كعكر الزيت فإذا قرب إلى وجهه سقطت فروة وجهه فيه
رواه الترمذي

اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے ارشاد (یعنی اس آیت ( اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ 43 طَعَامُ الْاَثِيْمِ 44 ٻ كَالْمُهْلِ ڔ يَغْلِيْ فِي الْبُطُوْنِ 45 ) 44۔ الدخان : 43) میں لفظ مھل کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ زیتون کی تلچھٹ کی طرح ایک چیز ہوگی جب اس مھل کو دوزخی کے منہ کے قریب لیجایا جائے گا تو (مارے گرمی کے ) اس کے منہ کی کھال اس میں گر پڑے گی ۔ (ترمذی)

یہ حدیث شیئر کریں