مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ جنت اور دوزخ کی تخلیق کا بیان۔ ۔ حدیث 276

خضر کی وجہ تسمیہ :

راوی:

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " إنما سمي الخضر لأنه جلس على فروة بيضاء فإذا هي تهتز من خلفه خضراء " . رواه البخاري

" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حضرت خضر علیہ السلام کا نام خضر (یعنی سرسبز وشاداب) اس لئے مشہور ہوا کہ وہ ایک خشک وبنجر سفید زمین پر (یا بالکل خشک گھاس ) پر بیٹھے تو یکایک وہ زمین (یا خشک گھاس) ان کے پیچھے سے لہلہانے لگی اور وہاں سبزا پیدا ہوگیا (بخاری)

یہ حدیث شیئر کریں