مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں اور دجال کا ذکر ۔ حدیث 54

دجال خراسان سے نکلے گا

راوی:

وعن عمرو بن حريث عن أبي بكر الصديق قال حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم قال الدجال يخرج من أرض بالمشرق يقال لها خراسان يتبعه أقوام كأن وجوههم المجان المطرقة . رواه الترمذي .

" اور حضرت عمر و ابن حریث ، سید نا ابوبکر صدیق سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیان کیا اور فرمایا کہ " دجال روئے زمین کے ایک ایسے حصہ سے نکل گا جو مشرق میں واقع ہے اور جس کو خراسان کہا جاتا ہے، اس کے ساتھ لوگوں کے کتنے ہی گروہ ہوں گے اور ان لوگوں کے چہرے تہہ بہ تہہ پھولی ہوئی ڈھال کی مانند ہوں گے ۔ ، (ترمذی )

تشریح :
" خراسان " ایک مشہور شہر ہے جو ماوراء النہر کے علاقہ میں واقع ہے اور ایران کی مملکت میں شامل ہے اور ان لوگوں کے چہرے الخ کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کے چہرے چوڑے چکلے اور رخسار ڈھال کی طرح ابھرے ہوئے ہوں گے لفظ مطرقۃ کی وضاحت کتاب الفتن میں تفصیل سے بیان ہو چکی ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں