مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ قیامت سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں اور دجال کا ذکر ۔ حدیث 57

دجال کی اطاعت کرنے والے

راوی:

وعن أبي سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان . رواه في شرح السنة .

" اور حضرت ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے ستر ہزار افراد کہ جن کہ سروں پر سیجان پڑے ہوں گے دجال کی اطاعت اختیار کر لیں گے " ( اس روایت کو بغوی نے شرح السنتہ میں نقل کیا ہے ۔) "

تشریح :
سیجان اصل میں ساج کی جمع ہم جیسا کہ تاج کی جمع تیجان آتی ہے اور ساج بھی طیلسان کی طرح سبز سیاہ چادر کو کہتے ہیں ۔
" میری امت " میں امت سے مراد امت اجابت یعنی ملت اسلامیہ بھی ہو سکتی ہے اور امت دعوت یعنی غیر مسلموں کی قوم بھی ہو سکتی ہے لیکن زیادہ صحیح ، آخری مراد یعنی غیر مسلموں کی قوم ہی ہے ، جیسا کہ پیچھے کی ایک حدیث میں بیان ہو چکا ہے کہ دجال کے اطاعت کرنے والے ستر ہزار لوگ ، اصفہان کے یہودی ہوں گے ۔

یہ حدیث شیئر کریں