مشکوۃ شریف ۔ جلد پنجم ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے مناقب کا بیان ۔ حدیث 779

حسن کے لئے دعا

راوی:

وعن البراء قال : رأيت النبي صلى الله عليه و سلم والحسن بن علي على عاتقه يقول : " اللهم إني أحبه فأحبه " متفق عليه

اور حضرت برائ کہتے ہیں کہ میں نے (ایک دن ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا کہ حسن ابن علی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاندھے پر سوار تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے ، اے اللہ ! میں اس سے (بہت ) محبت رکھتا ہوں ، تو بھی اس سے محبت رکھ ۔" (بخاری ومسلم )

تشریح :
تو بھی اس سے محبت رکھ " بلاشبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے حضرت حسن کو اپنا اور اور چہیتا بنایا بس جب اللہ نے اور اللہ کے رسول نے حضرت حسن کو محبوب رکھا تو ہر مسلمان کو لازم ہے کہ حسن کی محبت سے اپنے دل ودماغ کی دنیا معمور رکھے ۔

یہ حدیث شیئر کریں