سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 1929

خرگوش کھانا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَيْنِ مُعَلِّقُهُمَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي دَخَلْتُ غَنَمَ أَهْلِي فَاصْطَدْتُ هَذَيْنِ الْأَرْنَبَيْنِ فَلَمْ أَجِدْ حَدِيدَةً أُذَكِّيهِمَا بِهَا فَذَكَّيْتُهُمَا بِمَرْوَةٍ أَفَآكُلُ قَالَ نَعَمْ

محمد بن صفوان بیان کرتے ہیں انہوں نے دو خرگوش ہاتھ میں لٹکائے ہوئے تھے اس حالت میں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اور عرض کی یا رسول اللہ میں اپنی بکریوں کی جگہ پر داخل ہوا میں نے وہاں ان دونوں خرگوشوں کا شکار کیا ہے مجھے کوئی دھار والی دراز چیز نہیں ملی جس کے ذریعے میں اسے ذبح کرتا وہاں مجھے ایک پتھر دھار والا ملا اس کے ذریعے میں نے انہیں ذبح کرلیا میں انہیں کھا لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا ہاں۔

یہ حدیث شیئر کریں