سنن دارمی ۔ جلد اول ۔ مشروبات کا بیان ۔ حدیث 2029

ایک ہی سانس میں پی لینا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى قَالَ كُنْتُ عِنْدَ مَرْوَانَ فَجَاءَ أَبُو سَعِيدٍ فَقَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ قَالَ فَأَبِنْ الْإِنَاءَ عَنْ فِيكَ ثُمَّ تَنَفَّسْ قَالَ إِنِّي أَرَى الْقَذَاةَ قَالَ أَهْرِقْهُ

حضرت ابومثنی بیان کرتے ہیں میں مروان کے پاس موجود تھا حضرت ابوسعید تشریف لائے اور انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ میں ایک ہی سانس میں پی لینے سے سیراب نہیں ہوتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اپنے منہ سے برتن کو ہٹاؤ اور پھر سانس لو وہ شخص بولا اگر مجھے اس میں گندگی نظر آجائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانی کو بہا دو۔

یہ حدیث شیئر کریں