سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ حدود کا بیان ۔ حدیث 170

زنا کا اعتراف کرنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ زَنَى فَشَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَنَّهُ زَنَى أَرْبَعًا فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ وَكَانَ قَدْ أُحْصِنَ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں اسلم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی پاک کے پاس آیا اس نے خود آپ کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے اس نے اپنے خلاف چار مرتبہ گواہی دی کہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق اس کو سنگسار کردیا گیا راوی بیان کرتے ہیں وہ شخص محصن تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں