سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 233

جانور کے زخمی کرنے کا کوئی تاوان نہیں ہوگا۔

راوی:

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عُمَرَ نَشَدَ النَّاسَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ كُنْتُ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنِينِهَا بِغُرَّةٍ وَأَنْ تُقْتَلَ بِهَا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے لوگوں کو قسم دے کر دریافت کیا کہ پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ کیا ہے تو حضرت حمل بن مالک کھڑے ہوئے اور انہیں بتایا کہ میں ان دونوں خواتین کے درمیان موجود تھا جن میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی کے ذریعے مارا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیٹ میں موجود بچے کے بارے میں ادائیگی لازم قرار دی تھی اور یہ فیصلہ کیا تھا کہ اسے اس مقتول عورت کے عوض میں قتل کریا جائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں