سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 236

جو شخص کسی کے گھر میں جھانکے۔

راوی:

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يُخَلِّلُ بِهَا رَأْسَهُ فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُنِي لَطَعَنْتُ بِهَا فِي عَيْنَيْكَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ

حضرت سہل بن سعد بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرہ مبارک میں جھانکنے کی کوشش کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس وقت ایک کنگھی تھی جس کے ذریعے آپ اپنے سر کا خلال کررہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ لیا تو ارشاد فرمایا اگر مجھے پتا ہوتا کہ تم مجھے اس طریقے سے دیکھ رہے ہو تو میں یہ کنگھی تمہاری آنکھوں میں چبھودیتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اجازت لینے کا مقصد ہی یہی ہے تاکہ اندر دیکھنے سے رکاجاسکے۔

یہ حدیث شیئر کریں