سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 237

جو شخص کسی کے گھر میں جھانکے۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُجْرَةٍ وَمَعَهُ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ اطَّلَعَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُ لَقُمْتُ حَتَّى أَطْعَنَ بِهِ عَيْنَيْكَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ

حضرت سہل بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے میں موجود تھے آپ کے ہاتھ میں ایک کنگھی تھی جس کے ذریعے آپ کنگھی کررہے تھے ایک شخص نے آیا اس نے جھانکنے کی کوشش کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے پتا ہوتا کہ تم دیکھ رہے ہو تو میں تمہاری آنکھوں میں یہ چبھو دیتا اجازت لینے کا مقصد ہی یہ ہے کہ گھر میں کسی پر نظر پڑنے سے رکاجائے۔

یہ حدیث شیئر کریں