سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ سیر کا بیان ۔ حدیث 307

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ

راوی:

أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ قَبِيعَةُ سَيْفِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ قَالَ عَبْد اللَّهِ هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ خَالَفَهُ قَالَ قَتَادَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَعَمَ النَّاسُ أَنَّهُ هُوَ الْمَحْفُوظُ

حضرت انس بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا دستہ چاندی کا بنا ہوا تھا۔ امام ابومحمد عبداللہ دارمی فرماتے ہیں ہشام دستوائی نے اس روایت کی مخالفت کی ہے۔ قتادہ نے یہ روایت سعید بن ابوحسن کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہے جبکہ لوگوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ وہ محفوظ ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں