جس شخص نے تنور، یا آگ یا کوئی ایسی چیز جس کی پرستش کی جاتی ہے۔ اس کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھی اور اس نماز میں ذات الٰہی کی رضامندی پیش نظر رہی ، زہری نے کہا کہ مجھے انس بن مالک نے خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سنے فرمایا کہ جس وقت میں نماز میں تھا تو میرے سامنے دوزخ پیش کردی گئی تھی۔
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , زید بن اسلم , عطاء بن یسار , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ انْخَسَفَتْ الشَّمْسُ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ أُرِيتُ النَّارَ فَلَمْ أَرَ مَنْظَرًا کَالْيَوْمِ قَطُّ أَفْظَعَ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے تھے (ایک مرتبہ) آفتاب میں گرہن پڑا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی پھر فرمایا کہ مجھے (اس وقت) دوزخ دکھائی گئی میں نے مثل آج کے کبھی کوئی برا منظر نہیں دیکھا۔
Narrated 'Abdullah bin 'Abbas: The sun eclipsed and Allah's Apostle offered the eclipse prayer and said, "I have been shown the Hellfire (now) and I never saw a worse and horrible sight than the sight I have seen today."
