صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1594

عرفہ میں سواری پر وقوف کرنے کا بیان ۔

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , ابوالنضر , عمیر ( عبداللہ بن عباس کے آزاد کردہ غلام) ام فضل بنت حارث

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّ نَاسًا اخْتَلَفُوا عِنْدَهَا يَوْمَ عَرَفَةَ فِي صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ هُوَ صَائِمٌ وَقَالَ بَعْضُهُمْ لَيْسَ بِصَائِمٍ فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ بِقَدَحِ لَبَنٍ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَی بَعِيرِهِ فَشَرِبَهُ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابوالنضر، عمیر ( عبداللہ بن عباس کے آزاد کردہ غلام) ام فضل بنت حارث سے روایت کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے جو ام فضل کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، عرفہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے متعلق اختلاف کیا۔ بعض نے بیان کیا کہ آپ روزہ رکھے ہوئے تھے۔ بعض نے کہا کہ آپ روزے سے نہیں تھے۔ تو میں نے آپ کے پاس ایک پیالہ دودھ کا بھیجا اس حال میں کہ آپ اونٹنی پر سوار تھے، تو آپ نے اس کو پی لیا۔

Narrated Um Al-Fadl bint Al Harith:
On the day of 'Arafat, some people who were with me, differed about the fasting of the Prophet (p.b.u.h) some said that he was fasting while others said that he was not fasting. So I sent a bowl full of milk to him while he was riding his camel, and he drank that milk.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں